انسان اس کرہِ زمین پر ذہین ترین مخلوق ہے اور اسے تما م تر مخلوقات پر فوقیت حاصل ہے قدرت نے اسے طرح طرح کی خصوصیات سے نوازہے۔ یہ اپنی محرالعقول صلاحیتوں کو بروِکار لا کر پانی پر چل سکتا ہے ہوا میں اڑ سکتا ہے اور نا ممکنات کو سر کرنا انسان کی خصوصیت ہے۔ لیکن کیا ایسا ممکن ہے کہ انسان کے علاوہ کوئی اور ایسی مخلوق بھی اس دنیا میں موجود ہے جو ہمہ وقت ہمارے ساتھ ہے جو ہمیں تو دیکھ سکتی ہے لیکن ہم اسے نہیں دیکھ سکتے۔ جو شہروں گھروں او ر ویران جگہوں پر موجود ہے جو کسی وقت بھی ہمیں دیکھ سکتی ہے اور ہماری با تیں سن سکتی ہے۔ کیا یہ مخلوق ہم سے زیادہ طاقتور ہے۔ کیا یہ ہم پر حاوی ہو سکتی ہے۔ اس مخلوق کو کھبی بھوت پریت کے نام سے بلایا جاتا ہے کبھی گھوسٹ اور کوئی اس کو جنات کا نام دیتا ہے۔ دنیا کے تقریبا تمام افراد کسی نہ کسی حد تک اس مخلوق کے وجود کے قائل ہیں۔ لیکن اس مخلوق کی حیئت کیا ہے جدید سائنس جنات سے متعق کیا نظریہ رکھتی ہے اور کیا یہ مخلوق انسان پر حاوی ہو کر اس کی شخصیت تبدیل کر سکتی ہے
0 Comments